ریاست کرناٹک میں ہزاروں ایکڑ اوقاف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرناٹک وقف بورڈ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ اوقاف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ اور وقف بورڈ کی کارگردگی کے سلسلے میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ ان حالات کی وجہ سے بورڈ کے ارکان میں نااتفاقی ہے جب کہ سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ وقف بورڈ میں کئے جانے والے انتخابات کے ضوابط میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
ان جائیدادوں کے متعلق کئی معاملات ریاست کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ تاہم ڈاکٹر رزاق استاد کہتے ہیں کہ وقف ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور ضلع سطح سے بورڈ میں نمائندگی دی جائے، تاکہ اس سے نہ صرف بورڈ کے ارکان کے انتخابات میں آسانی ہوگی بلکہ ہر ضلع میں موجود اوقاف کی جائیداد بھی محفوظ کی جاسکتی ہے۔