آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے مسلم تنظیموں،ملت کی اہم شخصیتوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دین و شریعت پر ثابت قدم رہیں اور شریعت کو پوری طرح اپنے آپ پر نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے نکاح و طلاق، پردہ، قانون میراث، بچوں کا حق پرورش اور سماجی زندگی کے دوسرے قوانین اللہ تعالی کی طرف سے بحیثیت مسلمان ہم پر فرض کئے گئے ہیں۔ It is the duty of Muslims to maintain brotherhood
انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے علاقوں بالخصوص مغربی ملکوں میں مسلمان بطور خود قانون شریعت پر عمل کرتے ہیں، یہاں تک کہ اگر عدالت نے کسی عورت کی طلاق کا فیصلہ کر بھی دیا تو مسلم سماج اسے قبول نہیں کرتا اور کوئی مسلمان مرد اس عورت سے نکاح کے لئے تیار نہیں ہوتا، لوگ اپنی مرضی سے شریعت کے قانون پر چلتے ہیں، ہمیں بھارت میں بھی مضبوطی کے ساتھ شریعت پر قائم رہنا ہوگا اور اگر کوئی فیصلہ شریعت کے خلاف ہو بھی جائے تو اس سے بچنا ہوگا، چاہے اس میں ہمارا مالی نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ حکومت ضرور قانون بناتی ہے اور بناسکتی ہے لیکن وہ ہمارے گھر پہونچ کر ہمیں اس قانون پر مجبور نہیں کرسکتی، دین پر ثابت قدمی اور اپنی رضامندی سے اسلام پرعمل ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: