اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Chandrayaan 3 Update چندریان تھری شیڈول کے مطابق اپنی منزل کی جانب گامزن: اسرو - چندریان 3

چندریان 3 کے چاند کی سطح پر اترنے سے ایک دن پہلے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے منگل کو کہا کہ چندریان 3 مشن شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ روس کے لونا 25 مشن کی ناکامی کے بعد اب سب کی نظریں بھارت کے چندریان تھری پر مرکوز ہیں۔

ISRO says Chandrayaan -3 mission is on schedule; system checks underway, smooth sailing on
چندریان تھری مشن شیڈول کے مطابق گامزن: اسرو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 3:33 PM IST

نئی دہلی: چندریان-3 کے سافٹ لینڈنگ کے بارے میں اپڈیٹ کرتے ہوئے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو نے منگل کو کہا کہ مشن طئے شدہ وقت کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور اسرو کے مشن آپریشن کمپلیکس میں جوش کا ماحول ہے۔ روس کے لونا 25 مشن کی ناکامی کے بعد اب سب کی نظریں بھارت کے چندریان تھری پر مرکوز ہیں۔ کیونکہ اسرو کے مطابق بھارت کا چندریان 3 کل چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے جس کی لینڈنگ شام 6:04 بجے ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ چندریان تھری کے لینڈنگ آپریشنز کا لائیو ٹیلی کاسٹ بدھ کو 17:20 بجے MOX پر شروع ہوگا۔ لینڈنگ کی لائیو کارروائی ISRO کی ویب سائٹ اور اس کے یوٹیوب چینل، فیس بک اور پبلک براڈکاسٹر ڈی ڈی نیشنل ٹی وی پر 23 اگست 2023 کو 17:27 بجے سے دستیاب ہوگی۔ چندریان مشن کے بارے میں اپڈیٹ کرتے وقت اسرو نے تقریباً 70 کلومیٹر کی بلندی سے لینڈر پوزیشن ڈیٹیکشن کیمرہ (LPDC) کے ذریعے لی گئی چاند کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ پیر کو اسرو نے ایک اہم پیش رفت میں بتایا تھا کہ چندریان-2 کا مدار جو ابھی تک چاند کے گرد مدار میں تھا، نے چندریان-3 کے لینڈر ماڈیول کے ساتھ دو طرفہ رابطہ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بھارت کا قمری مشن چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔ اب تک مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اب سب کی نظریں اس لینڈنگ پر ہیں جو اگر کامیاب ہو جاتا ہے، تو بھارت اس گروپ میں شامل ہوجائے گا جس میں امریکہ، روس اور چین ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details