اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sara Khadim Hijab Controversy شطرنج کھلاڑی سارہ خادم ایران چھوڑنے پر مجبور! - بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بغیر حجاب شرکت

ایران کی معروف شطرنج کھلاڑی کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بغیر حجاب شرکت کرنے پر مبینہ طور دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کے وطن واپس لوٹنے کے امکانات محدود ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Iranian Chess Player Sara Khadim Might not Return back to Country for good

شطرنج کھلاڑی سارہ خادم ایران چھوڑنے پر مجبور!
شطرنج کھلاڑی سارہ خادم ایران چھوڑنے پر مجبور!

By

Published : Jan 4, 2023, 7:34 PM IST

دبئی:ایران کی شطرنج کھلاڑی سارہ خادم اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔ انہیں ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بغیر حجاب شرکت پر دھمکیاں موصول ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی شطرنج کھلاڑی سارہ خادم قازقستان میں شطرنج کے ایک ٹورنامنٹ سے منگل کے روز اسپین پہنچی ہیں، ٹورنامنٹ میں حجاب کے بغیر دیکھے جانے کے بعد انہیں ان کے قریبی لوگوں نے خبردار کر دیا تھا کہ وہ ایران واپس نہ آئیں۔ Iranian Chess Player Sara Khadim Hijab Controversy

سال 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ خادم نے گزشتہ ہفتے الماتی میں منعقد ہونے والی ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز شطرنج چیمپین شپ میں حجاب کے بغیر حصہ لیا تھا۔سارہ خادم کو کئی ایسی فون کالز بھی ملی تھیں جن میں انہیں واپس گھر آنے کے لیے کہا گیا اور وعدہ کیا گیا کہ اس مسئلے کو حل کر لیں گے، رپورٹ کے مطابق سارہ خادم کے ایران میں موجود والدین اور رشتہ داروں کو بھی دھمکیاں ملی تھیں۔ تاہم اس ضمن میں سارہ یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور وہ ایران واپس آئیں گی یا نہیں، اس ضمن میں بھی کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کالز کی وجہ سے منتظمین نے قازق پولیس کے تعاون سے سارہ خادم کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں چار محافظ سارہ خادم کے ہوٹل کے کمرے کے باہر تعینات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:Iran Officials on Hijab Issue ایران میں حجاب تنازع ایک پروپیگنڈہ سے زیادہ کچھ نہیں، آغا مہدی مہدوی پور

واضح رہے کہ ایران ستمبر کے وسط سے عوامی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے، جس کی بنیادی وجہ بھی 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی اسکارف صحیح ڈھنگ سے نہ اوڑھنے کے باعث زیر حراست ہلاکت ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details