حالت نشہ میں نوجوان نے گنیش کی مورتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ نشہ کی حالت میں ایک نوجوان نے گنیش منڈپ پہنچ کر گنیش کی مورتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے لکشمی راوپلی میں پیش آیا۔
اس نوجوان کی شناخت گنگادھر کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ میں مورتی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم وہاں پر موجود چوکس شردھالووں نے اس کو روک دیا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔