اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Delhi MCD Election 2022 عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو بدنام کیا ہے، اریبا خان

کانگریس پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شاہین باغ وارڈ نمبر 188 سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی صاحبزادی اریبا خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں کہا کہ اگر وہ جیت جاتی ہیں تو علاقے کی صاف و صفائی پر خاص توجہ دیں گی۔Congress MCD Candidate Areeba Asif Kkhan

عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو  بدنام کیا ہے، اریبا خان
عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو بدنام کیا ہے، اریبا خان

By

Published : Nov 20, 2022, 4:08 PM IST

نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تمام پارٹیوں کے امیدوار ووٹرز کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں اور ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔ مسلم اکثریتی وارڈ 188 شاہین باغ اور ابوالفضل سے کانگرس پارٹی نے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی صاحبزادی اریبا خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس موقع پر اریبا خان سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی۔ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران اریبا خان نے کہا کہ شاہین باغ وارڈ نمبر 188 کافی حساس ہے، یہاں کی ماوں اور بہنوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آواز بلند کرکے پورے ملک کو آئینہ دکھایا تھا۔ اس احتجاج میں وہ بھی شامل رہی ہیں، اس کے علاوہ بھی سوشل ورک کے ذریعہ سے کافی دنوں سے وہ عوام کی خدمت کرتی آر ہی ہیں اور انہوں غریبوں کی پریشانیوں کو قریب سے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ جیت جاتی ہیں تو علاقے کی صاف و صفائی پر خاص توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے کے بعد افسران پر دباؤ بناکر علاقے کی ترقی کے لئے کام کریں گی۔Interview with Congress MCD Candidate Areeba Asif Kkhan

عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو بدنام کیا ہے، اریبا خان

مزید پڑھیں:۔Delhi MCD Election 2022 ایم سی ڈی انتخابات میں دہلی فسادات اور مقامی مسائل اہم موضوعات

انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 188 کے سابق کونسلر نے علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی اور بلڈنگ در بلڈنگ کھڑی کرتے چلے گئے اور اپنی پراپرٹی بنانے میں لگے رہے جس کی وجہ سے شاہین باغ اور ابوالفضل میں کوڑے کا انبار جمع ہو گیا ہے، یہ سب یہاں کے کونسلر کی لاپروائی سے ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔ کورونا کے لئے تبلیغی مرکز کو ذمہ دار ٹھہرایا اور دہلی فسادات کے دوران بھی مسلمان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جسے مسلمان برداشت نہیں کرے گا اور اس مرتبہ شاہین باغ اور ابوالفضل کے لوگ کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں گے اور انہیں کامیاب بنائیں گے۔ واضح رہے کہ ایم سی ڈی کا انتخاب 4 دسمبر کو ہونے والا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details