اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی طاقتیں فلسطین کے حقوق کو مانیں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا - its time global powers talk and act about the very right of palestinians

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کرتے ہوئے انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں بلکہ سنہ 2014 میں بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ایسے ہی حملے کیے گئے تھے اور اسی طرح 2014 سے 2021 تک بھی فلسطین کے غزہ اور ویسٹ بینک کے مختلف مسلم علاقوں پر اسرائیلی حملے ہوتے آرہے ہیں۔

عالمی طاقتیں فلسطین کے حقوق کو مانیں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا
عالمی طاقتیں فلسطین کے حقوق کو مانیں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا

By

Published : May 14, 2021, 4:50 PM IST

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری کی بات کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری انیس احمد نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے حق کو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا اور انہیں اپنے ہی ملک میں رِفیوجی بنا دیا۔

عالمی طاقتیں فلسطین کے حقوق کو مانیں: پاپولر فرنٹ آف انڈیا

اس مسئلے کے متعلق انیس احمد نے بتایا کہ مہاتما گاندھی جی کے زمانے سے بھارت، فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا ہے. انیس احمد نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے حق کی بات کرے اور عالمی طاقتوں کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ بنائے کہ وہ ظلم سے باز رہے اور فلسطین کے حق کو تسلیم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details