چین کے راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرکر تباہ ہونے کے سلسلہ میں پلیٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) کے ڈائریکٹر رگھونند کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ چینی راکٹ کس مقام پر گرا ہے؟ اس کے قطعی مقام کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مقام سعودی عرب کے صحرا ربع الخالی میں مالدیپ کے شمال میں کہیں ہے۔
کمار نے کہا کہ آج صبح زمین کے اطراف اپنا ایک چکر لگانے کے دوران اور زمین سے ٹکرانے سے پہلے یہ راکٹ بھارت کے ممبئی اور حیدرآباد کے اوپر سے اڑا اور بالآخر بحرہند میں جاگرا۔ چونکہ یہ چین کا مشن ہے، اسی لئے اصل ذرائع سے معلومات آہستہ آہستہ آرہی ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ گمراہ کن تصاویر، پیشرو مشن کی ویڈیوز اور فلموں کے کلپس بھی گشت کی جارہی ہیں۔