نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ میزائل فریگیٹ، آئی این ایس سہیادری نے 10 - 11 مارچ 2023 کوبحیرہ عرب میں فرانسیسی بحریہ (ایف این) کے جنگی جہاز مسٹرل کلاس ایمفیبیس اسالٹ شپ کے ایف ڈیکسموڈے اور لافیئٹ زمرے کے جنگی جہاز ایف ایس لافیئٹ کے ساتھ بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس) میں حصہ لیا۔ اس مشق میں سمندری تحفظ کے شعبے میں ترقیاتی تبدیلی کے ایک وسیع پیمانےکی جانچ کی گئی جس میں کراس ڈیک لینڈنگ ، بورڈنگ مشق اور سی مین شپ جیسی سرگرمیاں شامل کی گئی تھیں۔ مشق کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے تعاون کیتوثیق کی۔
واضح رہے کہ آئی این ایس سہیادری جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو اسے ہوا، سطح اور ذیلی سطح کے خطرات کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے، جو فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (مشرق) کے آپریشنل کنٹرول میں ہے۔ آئی این ایس سہیادری ہندوستانی بحریہ کا دیسی ساختہ گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ جہاز ہے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے۔ اس کے ذریعے ہوا، سطح اور ذیلی سطح کے خطرات کا پتہ لگانا بہت آسان ہے، ساتھ ہی جہاز ان خطرات کو بے اثر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔