اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مشرقی لد اخ میں بھارت کے سخت موقف سے صورتحال مستحکم: راجناتھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لائن پر بھارت کے سخت موقف اور جوانوں کی بہادر ی کی وجہ سے صورتحال میں استحکا م آیا ہے۔

india's strong stance in eastern ladakh stabilizes situation: defence minister rajnath singh
مشرقی لد اخ میں بھارت کے سخت موقف سے صورتحال مستحکم: راجناتھ

By

Published : Feb 2, 2021, 11:01 PM IST

راجناتھ سنگھ نے یہاں 25 ویں ایرو انڈیا شو کے بارے میں معلومات دینے کے لئے بلائی گئی پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

راجناتھ سنگھ بدھ کے روز تین دنوں تک چلنے والے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایرو انڈیا شو کا انعقاد ایک دہرا چیلنج ہے۔ پہلا چیلنج کورونا وبا کے طورپر سب کے سامنے ہے تو دوسرا چیلنج شمالی سرحد پر سلامتی سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ہمارے سخت موقف، فوری طورپر کی گئی کارروائی اور سرحد پر ہمارے جوانوں کی بہادری کی وجہ سے صورتحال میں استحکام آیا ہے۔ ساتھ ہی ہم نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کرنے کے تئیں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بین مذاہب جوڑے کی شادی پر قانون نہیں بنائے گی مرکزی حکومت

خیال رہے کہ بھارت اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں گزشتہ دس مہینے سے اصل کنٹرول لائن پر فوجی تعطل بنا ہوا ہے اور بھارتی فوج نے چین کی اصل کنٹرول کو بدلنے کی یکطرفہ کوشش کو ناکام کردیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details