اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Faces Angry Slogans Over Jobs: راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگار نوجوان کی نعرہ بازی - several youth raised slogans demanding jobs

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو اس وقت مشکل لمحے سے گزرنا پڑا جب اترپردیش میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہیں ناراض بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے کی گئی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ Several Youth Raised Slogans Demanding Jobs

راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگار نوجوان کی نعرہ بازی
راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگار نوجوان کی نعرہ بازی

By

Published : Feb 20, 2022, 7:14 AM IST

Updated : Feb 20, 2022, 10:07 AM IST

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں راج ناتھ سنگھ کے خطاب کے دوران متعدد نوجوانوں نے نوکریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ راج ناتھ سنگھ کی تقریر کے درمیان نوجوانوں کے ایک گروپ نے "فوج میں بھارتی شروع کرو" اور "ہماری مانگے پوری کرو" جیسے نعرے لگائے، نعرے بازی کے دوران راج ناتھ سنگھ کو اپنی تقریر روکنی پڑی۔ Rajnath Singh campaign rally in Gonda

راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں کے مطالبات کو تسلیم کیا اور حالات کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ جلد ہی ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ سنگھ نے کہا کہ "آپ کی فکر ہماری بھی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ مشکلات آئی ہیں لیکن ہم جلد ہی بھرتی دوبارہ شروع کریں گے۔"

دریں اثنا سنگھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر پارٹی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو دیوالی اور ہولی پر مفت گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔ "اگر یوپی میں دوبارہ اقتدار میں آیا تو بی جے پی حکومت ہر سال ہولی اور دیوالی کے موقع پر مفت ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔"

راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگار نوجوان کی نعرہ بازی

مزید پڑھیں:۔Uttar Pradesh Assembly election: یوپی اسمبلی انتخابات، تیسرے مرحلے کی تفصیلات پر نظر

واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly election کے لیے آج تیسرے مرحلے کی ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگی، جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں 59 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ مانا جا رہا ہے کہ تیسرے مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹنگ کا رجحان طے کرے گا کہ حکومت بنانے کی دوڑ میں کون آگے ہے۔

اتر پردیش انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہاتھرس، کاس گنج، ایٹا، فیروز آباد، مین پوری، فرخ آباد، قنوج، اٹاوہ، اوریا، جالون، کانپور نگر، کانپور دیہات، حمیر پور، مہوبہ، جھانسی اور للت پور علاقوں کے دو کروڑ سے زائد ووٹرز 627 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔


Last Updated : Feb 20, 2022, 10:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details