لداخ میں زانسکر وِنٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2021ء کا آغاز 18 جنوری کو ہوچکا ہے ۔یہ سرمائی کھیل 30 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔ یہ کھیل مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی خوبصورت 'زانسکر وادی' کے علاقے میں انعقاد کیا جارہا ہے۔
لداخ انتظامیہ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے پہلے زانسکر سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹول کے اہم کھیلوں میں چدر ٹریک، اسنو اسکیئنگ، اسنو اسکوٹر اور ہائیکنگ، آئس ہاکی اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 'کھیلو انڈیا' میں جمعرات کے روز شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' وہ لیہہ اور لداخ کے ہر گاؤں میں کھیل کی سہولیات مہیا کرائیں گے'۔