اعداد و شمار کے قومی دفتر ( این ایس او )کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی برس کے ستمبر میں ختم ہوئی سہ ماہی میں مالی برس 2011-12کی قیمتوں پر مبنی جی ڈی پی 35.73لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں 32.97 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلہ میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔
اعداود شمار کے مطابق رواں مالی برس میں پہلی ششماہی میںجی ڈی پی 68.11 لاکھ کروڑ روپے رہی اس میں گزشتہ مالی برس کی اس مدت میں 59.92 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلہ میں 13.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں اس میں 15.9 فیصد کی کمی آئی تھی۔
کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے بیشتر اداروں اور تجزیہ کاروں نے دوسری سہ ماہی میں شرح نمو GDP Growth کے آٹھ فیصد کے آس پاس رہنے کا اندازہ لگایا تھا لیکن یہ ان کی امید سے بہتر ہے۔
این ایس او کے مطابق رواں مالی برس کی پہل سہ ماہی میں گراس ویلیو ایڈیشن (جی وی اے) 32.89 لاکھ کروڑ روپے رہی جو گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں 30.32 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلہ میں 8.5 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ قیمتوں پر جی ڈی پی کی شرح نمو 17.5 فیصد رہی ہے اور موجودہ قیمتوں پر جی وی اے شرح نمو 16.8فیصد رہی ہے۔
موجودہ قیمتوں پر پہلی چھ ماہی میں جی ڈی پی GDP Growth کی شرح نمو 23.9 فیصد رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں اس میں 13.4فیصد کی گراوٹ آئی تھی۔
اعدادو شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں زراعت، جنگلات او رماہی گیری کے شعبہ کی شرح نمو4.5 فیصد رہی ہے، جبکہ ستمبر 2021 میں ختم ہوئی سہ ماہی میں یہ 3.0 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح کان اور کانکنی شعبہ میں اسی مدت میں 15.4فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی برس کی اسی دمت میں اس میں 6.5 فیصد کی گراوٹ رہی تھی۔ بجلی، گیس، واٹر سپلائی اور دیگر یوٹلٹی خدمات 8.9 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہی، ں جبکہ ستمبر 2020 کی سہ ماہی میں یہ شرح 2.3 فیصد رہی تھی۔ مینوفیکچرنگ شعبہ میں گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں جہاں 7.2 فیصد کی گراوٹ آئی تھی وہیں رواں مالی برس کی اسی مدت میں یہ 7.5فیصد کی شرح سے بڑھی ہے۔
ٹریڈ، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور نشریاتی خدمات کا اضافہ 8.2فیصد رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس میں 16.1فیصد کی گراوٹ آئی تھی۔ فائنانس، ریلٹی اور پیشہ وارانہ خدمات کا اضافہ 7.8فیصد رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں اس دوران 9.1فیصد کی گراوٹ آئی تھی۔پبل ایڈمنسٹریشن، ڈیفنس اور دیگر سروسز میں 17.4فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال میں 9.2فیصد کی کمی آئی تھی۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی