سونی پت:افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچے کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کی موت بھارت میں بنائے گئے کھانسی کا سیرپ پینے سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے میڈن فارماسیوٹیکلز کے تیار شدہ چار ادویات پر الرٹ جاری کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے انتباہ کے بعد مرکزی حکومت نے ہریانہ کے سونی پت میں واقع میڈن فارماسیوٹیکل کمپنی کے تیار کردہ چار کھانسی اور کولڈ سیرپ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Indian cough SyrupCause Of 66 Children Death In Gambia
اسی کڑی میں دہلی اور سونی پت کے محکمہ صحت Sonipat Health Department کی ٹیم ادویات کی جانچ کے لیے کمپنی پہنچی ہے۔ میڈیا کو جیسے ہی اس کا علم ہوا تو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے خود کو کیمرے سے دور کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق میڈیا کو فیکٹری کے اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن World Health Organization نے بدھ کے روز بھارت میں بنی چار دوائیوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شناخت مغربی افریقی ملک گیمبیا میں ہوئی ہے، جس سے اب تک 66 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں زہریلا اور ممکنہ طور پر جان لیوا کیمیکل پایا گیا تھا۔