اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2021, 9:17 AM IST

ETV Bharat / bharat

بھارتی نژاد ونیتا گپتا امریکہ کی ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل

امریکی سینیٹ نے ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل کے طور پر ونیتا گپتا کو منتخب کیا ہے۔ اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی بھارتی نژاد امریکی ہوں گی۔

بھارتی نژاد ونیتا گپتا امریکہ کی ایسوسیئٹ اٹارنی جنرل
بھارتی نژاد ونیتا گپتا امریکہ کی ایسوسیئٹ اٹارنی جنرل

امریکی سینیٹ نے ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل کے طور پر 46 برس کی ونیتا گپتا کو منتخب کیا ہے۔

وہ ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز ہوں گی جسے شعبۂ قانون کا تیسرا سب سے طاقت ور عہدہ مانا جاتا ہے۔ امریکی سینیٹ میں ونیتا کے نام کی تصدیق پر ہونے والی سماعت پر گذشتہ ہفتہ انتخابات ملتوی ہو گئے تھے۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ رپبلیکن اراکین پارلیمان نے ان کی مخالفت کی تھی۔ رپبلیکن ممبران نے ان کی نامزدگی کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے اس ٹویٹ کا حوالہ دیا تھا جس میں رپبلیکن اراکین کی تنقید کی گئی تھی۔ 100 رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اور رپبلیکن کے 50۔50 ممبران ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائڈن نے بھی ان کی تعریف کی تھی۔ بائیڈن نے کہا تھا کہ انہوں نے انتہائی با اثر اور معزز بھارتی نژاد وکیل ونیتا گپتا کو شعبہ قانون کے اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے اپنا پورا کریئر نسلی مساوات اور قانون کی لڑائی میں وقف کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details