اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملکھا سنگھ کی یاد میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے سیاہ پٹی باندھی - اپنے غم کا اظہار کیا

نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوسرے روز بھارتی کرکٹ ٹیم نے فلائنگ سِکھ ملکھا سنگھ کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھی۔

Milkha Singh
ملکھا سنگھ

By

Published : Jun 19, 2021, 7:22 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں ملکھا سنگھ کی یاد میں بازو پر بلیک پٹی باندھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کے انتقال کے غم میں اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھی۔

ملکھا سنگھ

کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری سمیت تمام بھارتی کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی باندھی۔ اس کے علاوہ کئی کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر اپنے غم کا اظہار کیا۔

بی سی سی آئی کی میڈیا سیل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ 'بھارتی کرکٹ ٹیم ملکھا سنگھ جی کی یاد میں بازو پر بلیک بینڈ باندھ کر کھیل رہی ہے۔'

اس سے قبل کوہلی نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'انہوں نے پورے ملک کو برتری حاصل کرنے کی ترغیب دی، انہوں نے کبھی بھی ہار نہ ماننے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔ ریسٹ ان پیس ملکھا سنگھ جی۔ آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات کو ملکھا سنگھ کا انتقال ہو گیا۔ وہ کورونا وائرس (Coronavirus) متاثر تھے اور چنڈی گڑھ (Chandigarh) کے پی جی آئی PGI میں زیر علاج تھے۔

ملکھا سنگھ (Milkha Singh) ایک ماہ تک کورونا انفیکشن (corona infection) سے لڑنے کے بعد جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ اور بھارتی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کی بھی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہو گئی تھی۔

19 مئی کو کووڈ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ملکھا سنگھ چنڈی گڑھ میں اپنے گھر پر ہی علاج تھے لیکن 24 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر موہالی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق شام سے ملکھا سنگھ کی حالت خراب تھی۔ بخار کے ساتھ ساتھ آکسیجن لیول بھی کم ہورہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Milkha Singh: ملکھا سنگھ جن کی سادگی نے ایک مثال قائم کی

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں چار مرتبہ طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا لیکن ان کی بہترین کارکردگی سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں تھی جس میں انہوں نے 400 میٹر کے فائنل میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔

ملکھا سنگھ نے سنہ 1956 اور 1964 کے اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کو سنہ 1959 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم بھی بنائی گئی ہے۔ سنہ 2013 میں 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے نام سے بننے والی فلم میں ملکھا کا کردار فرحان اختر نے نبھایا تھا۔ اس فلم نے 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details