اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Aero India 2023 بھارت دوست ممالک کے ساتھ دفاع اور سلامتی پر مبنی معاملات میں شامل ہونا چاہتا ہے، راجناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2023 کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ میٹنگ میں کہا کہ ہندوستان محض ایک 'اسمبلی ورکشاپ' کے طورپر نہیں بلکہ 'میک ان انڈیا' اور 'میک فار دی ورلڈ' کے تحت مہارت اور صلاحیتوں کو مشترک کرنے کی سمت دفاع اور سلامتی پر مبنی معاملات پر دوست ممالک کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔

By

Published : Feb 14, 2023, 5:42 PM IST

بھارت دوست ممالک کے ساتھ دفاع اور سلامتی پر مبنی معاملات میں شامل ہونا چاہتا ہے، راجناتھ
بھارت دوست ممالک کے ساتھ دفاع اور سلامتی پر مبنی معاملات میں شامل ہونا چاہتا ہے، راجناتھ

بنگلورو:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان محض ایک 'اسمبلی ورکشاپ' کے طورپر نہیں بلکہ 'میک ان انڈیا' اور 'میک فار دی ورلڈ' کے تحت مہارت اور صلاحیتوں کو مشترک کرنے کی سمت دفاع اور سلامتی پر مبنی معاملات پر دوست ممالک کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایرو انڈیا 2023 کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ میٹنگ میں مقامی اور عالمی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم) کے 70 سے زیادہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں: Aero India 2023 راج ناتھ نے نیپال، سری لنکا کے وزرائے دفاع سے بات چیت کی

انہوں نے مشترکہ عالمی امن اور خوشحالی کو حاصل کرنے کے مجموعی مقصد کے ساتھ دفاع میں مکمل 'خود انحصاری' حاصل کرنے کے لیے ملک کے اندر اہم ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین مصنوعات کےڈیزائن، فروغ دینے اور تیار کرنے کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کے لیے ہندوستان اور عالمی صنعت کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت نئے خیالات کا خیرمقدم کرتی ہے اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں نجی شعبے کے شراکت داروں کی توانائی، کاروباری جذبے اور صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کو سہولت فراہم کرنے میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details