اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India vs New Zealand:گل کی نصف سنچری، لنچ تک بھارت نے ایک وکٹ پر 82 رنز بنالئے - india new zealand test series

شبھمن گیل (Shubman Gill) کی نصف سنچری کی مدد سے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ (India vs New Zealand Test Match) کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 29 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رن بنائے۔

India vs New Zealand: بھارت نے لنچ تک نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ پر 82 رنز بنائے
India vs New Zealand: بھارت نے لنچ تک نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ پر 82 رنز بنائے

By

Published : Nov 25, 2021, 3:12 PM IST

یووراج سنگھ کو اپنا آئیڈیل ماننے والے شبھمن (Shubman Gill) کے ٹسٹ کریئر کی یہ چوتھی نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل وہ آٹھ میچوں میں 31.84 کی اوسط سے 414 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اب تک 87 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا چکے ہیں۔

کیوی گیند بازوں کو میچ کے ابتدائی سیشن میں اپنی واحد کامیابی اوپنر مینک اگروال (13) کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ میڈیم پیسر کلے جیمسن کی آؤٹ سوئنگ ڈلیوری کو چھیڑنے کی کوشش میں ٹام بلنڈل کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs NZ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع

مینک (Mayank Agarwal) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے چیتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) نے دوسرے سرے پر کھڑے شھبمن گل (Shubman Gill) کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے لنچ تک مہمان گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details