بھارت کی جانب سے وراٹ نے 180 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 74 رن اور پجارا نے 160 گیندوں مٰن دو چوکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔ اسٹمپس تک روی چندرن اشون 17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 15 اور وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا 25 گیندوں میں ایک چوکے کے سہارے 9 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے میچ کی دوسری گیند پر اوپنر پرتھوی شا کو بولڈ کیا اور بھارت کو پہلا دھچکا دیا۔
پرتھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پرتھوی کو نوجوان بلے باز شبھمن گل کی جگہ آخری الیون میں شامل کیا گیا لیکن وہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
پہلا دھچکہ لگنے کے بعد مینک اگروال نے پجارا کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 32 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن مینک بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پیٹ کمنس نے انہیں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ مینک نے 40 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے میچ کی دوسری گیند پر اوپنر پرتھوی شا کو بولڈ کیا اور ہندوستان کو پہلا دھچکا دیا۔ پرتھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پرتھوی کو نوجوان بلے باز شبھمن گل کی جگہ آخری الیون میں شامل کیا گیا لیکن وہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
پہلا دھچکہ لگنے کے بعد مینک اگروال نے پجارا کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 32 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن مینک بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پیٹ کمنس نے انہیں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ مینک نے 40 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 12 اوور میں 26 رن دے کر ایک وکٹ، کمنس نے 14 اوور میں 17 رن دے کر ایک وکٹ اور لیون نے 16 اوور میں 50 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔
دوسرے پریکٹس میچ میں ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین ہنوما وہاری بھی اپنا جلوہ دکھانے میں ناکام رہے اور سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ وہاری کو جوش ہیزل ووڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا گیا۔ انہوں نے 25 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رن بنائے۔
بھارت کی پہلی اننگز کو مضبوط اسکور پر پہنچانے کی ذمہ داری اب ساہا اور اشون کے کندھوں پر ہے۔ دونوں بلے باز دوسرے دن زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانا چاہیں گے، جبکہ آسٹریلیائی بالر کی نظریں بھارتی ٹیم کی اننگز کو جلد سمیٹنے پر ہوں گی۔
آسٹریلیا کے لئے مشیل اسٹارک نے 19 اووروں میں 49 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کئے جبکہ ہیزل ووڈ نے 20 اوورز میں 47 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، کمنس نے 19 اوورز میں 42 رن پر ایک وکٹ اور لیون نے 21 اوور میں 68 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ . کیمرون گرین نو اووروں میں 15 رن اور مارنس لیبوشین ایک اوور میں تین دیکر خالی رہے۔