اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh On Indian Economy آٹھ سالوں میں ملک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، راجناتھ - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اگلے آٹھ سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر یعنی 2047 تک بھارت دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن جائے گا۔Rajnath Singh On Indian Economy

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 13, 2022, 8:27 PM IST

جھجر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اگلے آٹھ سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر یعنی 2047 تک بھارت دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن جائے گا۔ وہ اتوار کو ہریانہ کے جھجر ضلع کے بادلی اسمبلی حلقہ کے کولانہ گاؤں میں پرتھوی راج چوہان کے ایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔India to become third largest economy in next In 8 years

اس موقع پر وزیر اعلیٰ منوہر لال، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اوم پرکاش دھنکھڑ، ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج ڈاکٹر سنجے شرما اور پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جلسہ عام کے دوران وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ نے دھنکھڑ کے ذریعہ پیش کئے گئے اسمبلی حلقہ کے مطالبات کو جلسہ گاہ پر ہی عوام کے سامنے مان لیا اور انہیں پورا کرنے کا اعلان کیا۔ متھنیل گاؤں میں سینک اسکول کے مطالبے پر یقین دلاتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگرچہ یہ مطالبہ بہت پرانا ہے، پھر بھی وہ پوری کوشش کریں گے۔ پہلے اور اب پالیسیوں میں کافی تبدیلیاں آ رہی ہیں لیکن اگر تھوڑا سا بھی امکان ہو تو سینک اسکول کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

اس موقع پر منوہر لال نے راجپوت برادری کی دھرم شالہ کی تعمیر کے لیے کچھ رقم کا اعلان بھی کیا، لیکن سامنے بیٹھے لوگوں نے رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اس پر وزیر دفاع نے اسٹیج سے ہی دھنکھڑ سمیت ممبران اسمبلی اور ایم ایل ایز سے 11-11 لاکھ روپے دلانے کا اعلان کردیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے وزیر دفاع، وزیر اعلیٰ، بی جے پی کے ریاستی صدر کا تالیاں بجا کر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: SBI Economist Report: بھارت 2029 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن سکتا ہے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details