اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rubi Khan On Hindu Rashtra بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی حمایت کی - روبی آصف خان کا متنازع بیان

بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنایا جانا چاہیے تبھی اس ملک کی ترقی ہوگی۔ India should be declared hindu rashtra says Rubi Asif Kkhan

بی جے پی رہنما روبی آصف خان
بی جے پی رہنما روبی آصف خان

By

Published : Jan 25, 2023, 7:32 AM IST

Updated : Jan 25, 2023, 3:38 PM IST

بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی حمایت کی

علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متنازع باگیشور دھام کے دھیریندر کرشنا شاستری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہندو راشٹر کی مانگ کر رہے ہیں تو بھارت کو ہندو راشٹر قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا ملک ہندو راشٹر بن جاتا ہے تو یہاں لوگ اتحاد کے ساتھ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں گے اور ملک مزید مضبوط ہوگا۔ علی گڑھ کی رہائشی بی جے پی رہنما روبی آصف خان، جو اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، نے متنازع سادھو دھیریندر کرشنا شاستری کی حمایت کی۔ علیگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ باگیشور دھام کے سادھو پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ وہ ایک نیک انسان ہیں، انہیں فرضی بابا کہنا بالکل غلط ہے۔

مزید پڑھیں:۔Ruby Khan Performs Ganesha Visarjan روبی آصف خان نے گنگا میں گنیش مورتی وسرجن کی
انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی کی بات کرتے ہیں۔ اپنے مذہب کی بات کرتے ہیں۔ لوگوں کو اس سے پریشانی کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندو راشٹر کی بات کرتے ہیں، ہندو راشٹر کو بہتر سمجھتے ہیں تو بھارت کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے گا تو یہاں تمام لوگ ایک ساتھ پُرامن طریقے سے رہ سکیں گے۔ اسی لیے اسے ہندو راشٹر قرار دیا جانا چاہیے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ملا، مولوی اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں اور اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو پھر لوگوں کو باگیشور دھام سے پریشانی کیوں ہے؟ بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے اس پورے معاملے میں باگیشور کے متنازع سادھو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر قرار دیا جانا چاہیے۔

Last Updated : Jan 25, 2023, 3:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details