اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت - انگلینڈ ٹی-20 سیریز: سیریز جیتنے کے لیے انگلینڈ کے سامنے مشکل ہدف

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچواں ٹی-20 میچ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائی ہیں، انگلینڈ کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا ہے۔

india set a target of 225 runs in front of england in india vs england 5th T20
ویراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ہندوستان کو عمدہ آغاز فراہم کیا

By

Published : Mar 20, 2021, 9:08 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 9:30 PM IST

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے جیتنے کے لئے 225 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ہندوستان کو عمدہ آغاز فراہم کیا، پہلا وکٹ گرنے سے قبل انہوں نے ویراٹ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 94 رن کی شراکت کی تھی۔ ان دونوں نے پاور پلے میں ہی کے لئے 60 رنز بنا لیے تھے۔

روہت شرما نے صرف 30 گیندوں پر 50 رنز بنائے ہیں اور سوریہ کمار نے 17 گیندوں پر تیز ترین 32 رنز بنا دئے، کپتان وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچری کی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں سیریز میں 2-2 میچ جیت چکی ہیں اور جو ٹیم میچ میں فاتح ہوگی وہی سیریز کی بھی فاتح بن جائے گی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے بھی جی جان لگا کر اسکور کو کافی مشکل بنانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے اب دیکھنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس مشکل ہدف کا پیچھا کرپاتی ہے یا سیریز گنوا دیتی ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 9:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details