روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جنگ زدہ ملک میں پھنسی ایک پاکستانی طالبہ کو بھارتی حکام نے بچا لیا۔ India Rescues Pakistani Student Stranded in Ukraine
ذرائع کے مطابق پاکستان کی عاصمہ شفیق جنہیں بھارتی حکام نے بازیاب کرایا تھا، اب وہ ملک سے مزید انخلاء کے لیے مغربی یوکرین کے راستے پر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں گی۔
بھارتی حکام کی جانب سے انہیں بازیاب کرانے کے بعد شفیق نے کیئو میں بھارتی سفارت خانے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
عاصمہ شفیق کا کہنا ہے کہ "میں کیئو کے بھارتی سفارت خانے کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے ہر طرح سے ہماری مدد کی کیونکہ ہم بہت ہی مشکل صورتحال میں پھنسے ہوئے تھے اور میں بھارت کے وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا''۔
اس سے قبل بھارت نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو نکالا تھا، وزارت خارجہ کے مطابق ایک نیپالی شہری کو بھی ' آپریشن گنگا' کے تحت یوکرین سے نکالا گیا ہے۔
دی کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق روشن جھا پہلا نیپالی شہری ہے جسے یوکرین سے بھارتی حکام نے نکالا تھا، جس کے بعد اس نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، بعد میں کھٹمنڈو میں بھارتی سفارت خانے نے بتایا کہ بھارتی حکومت پولینڈ سے مزید سات نیپالیوں کو نکال رہی ہے۔
دریں اثنا وزارت خارجہ نے منگل کو بتایا کہ اس نے یوکرین کے سمی سے تمام بھارتی طلباء کو نکال لیا ہے۔ یوکرین کے پڑوسی ممالک سے بھارتی شہریوں کو بچانے کے لیے 'آپریشن گنگا' کے تحت اب تک تقریباً 18 ہزار بھارتیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔