نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.85 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 626 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔India reports 626 new covid19 cases
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 791 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والون کی تعداد بڑھ کر 4,41,31,171 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مزید 17 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,570 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی میں فعال معاملات کی کل تعداد کم ہو کر 128 ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 16 معاملے کم ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,215 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 26,516 ہے۔
اس عرصے کے دوران کیرالہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے 68 معاملے کم ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی تعداد کم ہو کر 1,945 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,51,596 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات ہے کہ اس دوران 15 مریضوں کی موت کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 71,458 پر برقرار ہے۔
کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 16 معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,625 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 40,28,777 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 40,302 ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 38 معاملے کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد کم ہو کر 821 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,85,786 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,403 ہو گئی ہے۔
تمل ناڈو میں 27 کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 551 پر آ گئی ہے اور اب تک 35,55,171 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا انفیکشن کے 17 ایکٹو معاملے کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 280 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 12,66,013 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 11,042 ہے۔