اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 35,342 نئے کیسز، 483 اموات درج

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35,342 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,12,93,062 ہوگئی ہے۔ وہیں، 483 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,19,470 تک پہنچ گئی ہے۔

india reports 41383 new corona cases
بھارت میں کورونا کے 35,342 نئے کیسز، 483 اموات درج

By

Published : Jul 23, 2021, 10:33 AM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35,342 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 483 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,12,93,062 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,19,470 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 38,740 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,04,68,079 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,05,513 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 42,34,17,030 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔

کل کیسز: 3,12,93,062

کل صحتیاب افراد: 3,04,68,079

اموات کی تعداد: 4,19,470

فعال کیسز: 4,05,513

کل ویکسینیشن:42,34,17,030

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی تاریخ رقم کرسکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details