اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 39,361 نئے کیسز، 416 اموات درج - زشتہ 24 گھنٹے میں 35,968 افراد صحت یاب

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے39,361 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد3,14,11,262 ہوگئی ہے۔ وہیں، 416 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,20,967 تک پہنچ گئی ہے۔

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 39,361 نئے کیسز، 416 اموات درج

By

Published : Jul 26, 2021, 1:16 PM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39,361 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 416 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,14,11,262 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,20,967 اموات ہوچکی ہیں۔


ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 35,968 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,05,79,106 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,11,189 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 43,51,96,001 ہوگئی ہے۔


بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔

کل صحتیاب افراد: 3,05,79,106

کل ویکسینیشن:43,51,96,001

اموات کی تعداد: 4,20,967

کل کیسز: 3,14,11,262

فعال کیسز:4,11,189

یہ بھی پڑھیں: راہل نے کارگل وجے دیوس پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details