بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38,628 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 617 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,18,95,385 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,27,371 اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 40,017 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,10,55,861 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,12,153 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 50,10,09,609 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال ایک نظر میں۔:
کل کیسز: 3,18,95,385