مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,35,63,421 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,46,050 اموات ہوچکی ہیں۔
اس دوران 31,990 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,28,15,731 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,01,604 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 83,39,90,049 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
کل کیسز:3,35,63,421