مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,35,04,534 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,45,133 اموات ہوچکی ہیں۔
اس دوران 34,469 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,27,49,574 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,09,575 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 81,85,13,827 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
کل کیسز:3,35,04,534