اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update ملک میں کورونا کے 2208 نئے کیسز کی تصدیق - مرکزی وزارت صحت

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 2208 نئے کیسز سامنے آئے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد 44,649,088 ہو گئی ہے۔Coronavirus Update

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 28, 2022, 3:18 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,42,704 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 2208 نئے کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 2208 نئے کیسز سامنے آئے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد 44,649,088 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,619 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,41,00,691 ہو گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔Coronavirus Update

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا، اس وبا کی وجہ سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد 528,999 ہوگئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔

کیرالہ میں بھی 172 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 3,454 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 6746082 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71370 پر مستحکم ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں 11 معاملات کے اضافہ کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 351 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1979023 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26508 پر مستحکم ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا وبا کے فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 2328 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3551029 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38048 پر مستحکم ہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 38 معاملے کم ہو کر 1915 ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4026177 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40296 پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا وبا کے فعال کیسوں کی تعداد 708 سے کم ہو کر 1788 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 7980696 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء کورونا سے تین مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 148382 ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کووڈ-19 انفیکشن کے 77 کیسوں کی کمی کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد 1072 ہو گئی ہے اور اب تک 2095279 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21527 ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 فعال معاملات کم ہو کر 472 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1265122 ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,038 پر مستحکم ہے۔

پڈوچیری میں کورونا کے چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر 136 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 173198 تک پہنچ گئی اور مرنے والوں کی تعداد 1974 پر برقرار ہے۔

آندھرا پردیش میں کورونا وبا کے پانچ کیسوں کے اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 133 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2324008 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14733 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک میں کورونا وائرس کے 1112 نئے معاملے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details