اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 41,831 نئے کیسز، 541 اموات درج

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41,831 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,16,55,824 ہوگئی ہے۔ وہیں، 541 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,24,351 تک پہنچ گئی ہے۔

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 41,831 نئے کیسز، 541 اموات درج

By

Published : Aug 1, 2021, 11:26 AM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41,831 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 541 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,16,55,824 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,24,351 اموات ہوچکی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 37,291 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,07,81,263 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,08,920 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 46,15,18,479 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:

کل کیسز: 3,16,55,824

کل صحتیاب افراد: 308,20,521

اموات کی تعداد: 4,24,351

فعال کیسز: 410925

کل ویکسینیشن: 47,02,98,596


یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی پیر کو 'ای روپی' لانچ کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details