اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا: راہل - بھارت کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر بتایا

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت اب ایک جمہوری ملک نہیں رہا۔ راہل نے بھارت کی جمہوریت سے متعلق جس رپورٹ کا ذکر کیا ہے اسے سویڈن کی ایک تنظیم نے جاری کیا ہے۔

"India no longer a democracy," tweets Rahul Gandhi
"India no longer a democracy," tweets Rahul Gandhi

By

Published : Mar 11, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 8:37 PM IST

فریڈم ہاؤس کے بعد وی ڈیموکریسی نام کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کے روز کہا کہ بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا۔ ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا 'بھارت اب ایک جمہوری ملک نہیں رہا'۔

بھارت اب ایک جمہوری ملک نہیں رہا

راہل نے جس اسکرین شاٹس کو شیئر کیا ہے اس میں وی ڈیموکریسی (ورائٹیز آف ڈیموکریسی) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب اتنا آمرانہ (تناشاہ) ملک بن چکا ہے جتنا کہ پاکستان ہے۔ اس رپورٹ میں بھارت کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر بتایا گیا ہے۔

امریکی تنظیم 'فریڈم ہاؤس' کی رپورٹ کے ایک ہفتہ بعد سویڈن کے ادارہ وی ڈیموکریسی نے بھی بھارت میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وی ڈیموکریسی نے بھارت کو 'انتخابی آمریت' والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

'آٹو کریٹائزیشن گوز وائرل' کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں، وی ڈیموکریسی نے بھارت کو 'دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت' کے درجہ سے ہٹا دیا ہے اور اسے 'انتخابی آمریت' کا ملک قرار دیا ہے۔ اس کے لیے میڈیا کی آزادی کو محدود کرنا، ہتک عزت اور بغاوت کے قوانین کے زیادہ استعمال کو وجہ بتایا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 8:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details