وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ ایک ہفتہ طویل خصوصی پروگرام Iconic Week Celebrationsکا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک نے ماضی میں حکومت پر مرتکز حکمرانی کا خمیازہ اٹھایا ہے لیکن آج 21ویں صدی کا بھارت عوام پر مرتکز طرز حکمرانی کے ساتھ آگے بڑھا ہے، جن لوگوں نے ہمیں یہاں اپنی خدمت کے لیے بھیجا ہے اس لیے یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم خود عوام تک پہنچیں، ہر اہل فرد تک پہنچیں، انہیں بھرپور فائدہ پہنچائیں، یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت راو اندرجیت سنگھ، وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور ریاستی وزیر خزانہ بھاگوت کرشنا راو کراد بھی موجود تھے۔
PM Modi Inaugurates Iconic Week Celebrations: حکومت عوام پر مرتکز اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 21 ویں صدی کا بھارت عوام پر مبنی طرز حکمرانی کے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھا ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم خود لوگوں تک پہنچیں اور ہر ایک اہل شخص کو مکمل فائدہ پہنچائیں۔ Iconic Week Celebrations Organized by Finance Ministry
وزیر اعظم نے جن سمرتھ پورٹل کا بھی آغاز کیا، جو حکومت کی کریڈٹ سے منسلک اسکیموں کا پورٹل ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک روپے، دو روپے، پانچ روپے، 10 روپے اور 20 روپے کے خصوصی سیریز کے سکے بھی جاری کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ نئے سکے ملک کے لوگوں کو امرت کال کے مقاصد کے بارے میں مسلسل یاد دلائیں گے۔ انہیں ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیں گے۔ محکمہ کی جانب سے اگلے ایک ہفتے میں کئی پروگرام منعقد کیے جانے والے ہیں۔ اس موقع پر ایک ڈیجیٹل نمائش کا بھی آغاز کیا گیا جس میں روپے کے سفر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ PM Modi launches new series of coins