وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیرکےروز کہا کہ حکومت دفاعی شعبے میں جدید کاری اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کی دفاعی برآمدات میں 334 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بھارت اب 75 فیصد سے زیادہ ممالک کو ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے ۔
سنگھ نے آئندہ مارچ میں گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش 2022 سے قبل پیر کےروز یہاں مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دفاعی سازوسامان کے درآمد کنندہ کا رول مسلسل بدل رہا ہے اور دفاعی شعبے میں برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کی جدید کاری ، اعلیٰ معیار اور سستے ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی سمت میں کئی اقدامات کیے ہیں۔