اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

coronavirus update: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی - کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے

بھارت میں کورونا وائرس coronavirus کے معاملے میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 2,08,921 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 4,157 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : May 26, 2021, 10:01 AM IST

Updated : May 26, 2021, 2:24 PM IST

ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ حالت یہ ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,11,388 پہنچ گئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,08,921 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,71,57,795 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4157 ہے جس سے کل تعداد 311388 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,95,955 ہے جس سے کل تعداد 2,43,50,816 ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 24,95,591 ہے۔

ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 20,06,62,456 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 13177 کم ہو کر 317038 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 36176 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5218768ہوگئی ، جبکہ 1137 مزید مریضوں کی اموات سے تعداد اموات 90349 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد 3771 کم ہوکر 255788 رہ گئی اور 33397 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2132071 ہوگئی جبکہ 117 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 7731 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 16054 کم ہو ئے ہیں جس سے ان کی تعداد 424402 ہوگئی ہے۔وہیں ، 588 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 26399 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2022172 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 2839 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 21739 ہوگئی ہے۔ یہاں 156 مزید مریضوں کے دم توڑنے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23565 ہوگئی ہے وہیں 1374682 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں فعال کیسوں کی تعداد 500 کی کمی کے ساتھ 38706 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 3169 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 518266 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسوں کی تعداد 5739 کم ہو کر 198023 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1400754 ہوگئی ہے جبکہ 10328 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 5072 بڑھ کر 306652 ہوگئی ہے اور مزید 468 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 21340 ہوگئی ہے۔ وہیں 1583504 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6875 سرگرم کیسوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد گھٹ کر 69828 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 19519 متاثرہ افراد فوت ہوئے اور 1588161 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات 4464 کم ہو کر 56474 ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 887518 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ، جبکہ مزید 77 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 12723 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 5019 کم ہوکر 48634 ہوگئی ہے اور اب تک 713376 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 7686 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 1869 گھٹ کر 53127 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 481462 ہوگئی ہے جبکہ 13642 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 64506 ہوگئی ہے اور اب تک 9665 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 722741 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

ہریانہ میں فعال معاملات کی تعداد 4031 کم ہوکر 34088 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 7735 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 702779 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملے 2209 کم ہو کر 126376 ہوچکے ہیں اور اس وبا کے باعث 14674 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1160928 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں ، فعال معاملات کی تعداد 2813 کم ہوکر 35130 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4746 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 655850 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 7911، اتراکھنڈ میں 6020، جھارکھنڈ میں 4891، آسام میں 2915، ہماچل پردیش میں 2887، اوڈیشہ میں 2587، گوا میں 2549، پڈوچیری میں 2460، منی پور میں 1408، چنڈی گڑھ میں714، میگھالیہ میں 502 ، تریپورہ میں473، ناگالینڈ میں 5 315، سکم میں 237، لداخ میں 179، انڈومان و نکوبار جزائر میں 106، اردنچل پردیش میں 104، میزورم میں 34، لکشدیپ 26، اوراور دادر نگر حویلی میں اور دمن و دیو میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890

16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077

17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106

18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329

19 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 267334، اموات ۔ 4529

20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874

21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209

22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194

23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194

24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454

25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511

26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157 ۔

Last Updated : May 26, 2021, 2:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details