ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,37,989 پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ اگر آج کی بات کی جائے تو کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,887 ہے، جو تین ہزار سے کم ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,34,154 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,84,41,986 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,887 ہے جس سے کل تعداد 3,37,989 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,11,499 ہے جس سے کل تعداد 2,63,90,584 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 17,13,413 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 22,10,43,693 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511
26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157