اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

coronavirus update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات

مہلک وبا کورونا وائرس coronavirus کے اس قہر کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 1,32,788 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3,207 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Jun 2, 2021, 9:54 AM IST

ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,35,102 پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ اگر یکم جون کے مقابلے کیسز کی بات کی جائے تو آج کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,32,788 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,83,07,832 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,207 ہے جس سے کل تعداد 3,35,102 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,31,456 ہے جس سے کل تعداد 2,61,79,085 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 17,93,645 ہے۔

ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 21,85,46,667 ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874

21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209

22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194

23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194

24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454

25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511

26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157

27 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,11,298 ، اموات۔ 3,847

28 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,86,364 ، اموات۔ 3,660

29 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,73,790 ، اموات۔ 3,617

30 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,65,553 ، اموات۔ 3,460

31 مئی۔ نئے معاملے۔ 152734 ، اموات۔ 3128

یکم جون۔ نئے معاملے۔ 1,27,510 ، اموات۔ 2,795

دو جون۔ نئے معاملے۔ 1,32,788، اموات۔ 3,207۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details