ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 50,848 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,00,28,709 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,358 ہے جس سے کل تعداد 3,90,660 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 68,817 ہے جس سے کل تعداد 2,89,94,855 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 6,43,194 ہیں۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 جون: نئے کیسز۔ 60,471 ، اموات۔ 2726
16 جون: نئے کیسز۔ 62,224 ، اموات۔ 2542