ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد افسوس ناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 3,81,903 پہنچ گئی ہے۔ آج کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,330 ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 67,208 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,97,00,313 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,330 ہے جس سے کل تعداد 3,81,903 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 1,03,570 ہے جس سے کل تعداد 2,84,91,670 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 8,26,740 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 26,55,19,251 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
پانچ جون۔ نئے معاملے۔ 1,20,529، اموات۔ 3,380
چھ جون: نئے کیسز۔ 114460، اموات۔2677
سات جون: نئے کیسز۔ 1,00,636، اموات۔ 2427
آٹھ جون: نئے کیسز۔ 86498، اموات۔ 2123