اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ - فایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دو دنوں تک کمی درج کیے جانے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے۔

corona update
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ

By

Published : Sep 24, 2021, 1:28 PM IST

دریں اثنا ملک میں جمعرات کو 72 لاکھ 20 ہزار 642 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک 84 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 26 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31،382 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 803 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا 32،542 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 273 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1478 کم ہو کر تین لاکھ 162 رہ گئے ہیں۔

وہیں مزید 318 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،368 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح 0.89 پرآ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک کے پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 980 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی تعداد 160616 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Assam Violence: راہل گاندھی نے کہا میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں


وہیں 20،510 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4394476 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24191 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 42753 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 61 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138725 ہو گئی ہے۔

وہیں 4050 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 6353079 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details