نئی دہلی: بھارت کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے تازہ ترین گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پچھلی بار ہندوستان اس انڈیکس میں 46 ویں نمبر پر تھا۔ ملک اس انڈیکس میں سات برسوں میں 41 مقام کی چھلانگ لگاچکا ہے۔ Global Innovation Index Ranking 2022
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اس حصولیابی پرجمعرات کو ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستان اس انڈیکس میں 2015 میں نیچے 81 ویں نمبر پر تھا اوروہاں سے اٹھ کر 2022 میں 40 ویں نمبر پر پہنچنے کا ایک طویل سفرطے کیا ہے۔