لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج منامہ، بحرین میں منعقدہ 146 ویں آئی پی یو کانفرنس کے دوران اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کئی اہم دو طرفہ ملاقاتیں کیں کانفرنس کے دوران برلا نے آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ملٹن ڈک ، بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر شیریں شرمین چودھری ، ماریشس کی قومی اسمبلی کے معزز اسپیکرسروج دیو فوکیر، عمان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد حلال ناصر المولی اور بحرین کی نمائندہ کونسل کے چیئرمین احمد بن سلمان المسلم کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج مناما، بحرین میں منعقدہ IPU کی 146ویں کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ملٹن ڈک سے اپنی باہمی ملاقات میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی تعلقات دونوں جمہوریتوں کے درمیان باقاعدہ پارلیمانی مذاکرات سے مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک کے جمہوری ور اثت کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا جمہوری نظاموں کے ذریعے اپنے شہریوں کی سماجی اور اقتصادی بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے کثیر الجماعتی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کو پارٹیوں، نقطہ نظر اور نظریات کے تنوع سے تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بین پارلیمانی مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔
G20 کی ہندوستان کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے برلا نے مستقبل میں G20 اور P20 کے سربراہی اجلاسوں میں آسٹریلیا کی فعال شرکت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر برلا نے ڈ ک کو ہندوستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، خاص طور پر P20 سمٹ میں شرکت کے لیے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البانی کے دورہ ہندوستان کے بارے میں برلا نے کہا کہ ان دوروں نے باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان اور آسٹریلیا نے علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر شیریں شرمین چودھری کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
برلا نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور ہندوستان کے عوام، حکومت اور عوامی نمائندوں نے ہمیشہ بنگلہ دیش کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سڑک، ریل، فضائی، اندرون ملک آبی گزرگاہوں، ساحلی جہاز رانی، بجلی، توانائی اور ڈیجیٹل جیسے شعبوں میں رابطے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان کو بنگلہ دیش کا ایک امید افزا ترقیاتی پارٹنر بتاتے ہوئے برلا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی اقتصادی تعلقات کو ایک نئی تحریک دیکر استفادہ کریں گے۔ انہوں نے پارلیمانی اداروں کو جمہوری طرز حکمرانی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے پارلیمانی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ بات چیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ماریشس کی قومی اسمبلی کے معزز اسپیکر سروج دیو فوکر کے ساتھ باہمی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ قریب تر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سلطنت عمان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد حلال ناصر المولی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی، جس کے دوران ہندوستانی جمہوریت کی خصوصیت پر گفتگو کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستان میں اقتدار کی منتقلی عوامی رائے کی بنیاد پر آسانی سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں جمہوری ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو فروغ دیا جائے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ عمان کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کے پیش نظر ہندوستان نے G-20 چوٹی کانفرنس کے مہمان خصوصی کے طور پر عمان کو خصوصی دعوت دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ المولی ہندوستان میں منعقد ہونے والی 9ویں P-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران برلا نے بحرین کی کونسل کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایچ اے احمد بن سلمان المسلم کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Om Birla On Indo Australia Relations بھارت-آسٹریلیا تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، لوک سبھا اسپیکر - لوک سبھا اسپیکر اوم برلا
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا جمہوری نظاموں کے ذریعے اپنے شہریوں کی سماجی اور اقتصادی بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Etv Bharat