اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کمانڈر مذاکرات: فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پراتفاق نہیں ہوسکا

بھارت اور چین کمانڈر مذاکرات تقریباً دس گھنٹوں تک چلا، اس مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا اور یہ طے پایا کہ فریقین کے درمیان جلد ہی دوبارہ بات چیت ہوگی۔

کمانڈر مذاکرات:فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پراتفاق نہیں ہوسکا
کمانڈر مذاکرات:فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پراتفاق نہیں ہوسکا

By

Published : Nov 8, 2020, 12:20 PM IST

مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر گزشتہ چھ ماہ سے بھی زیادہ وقت سے چلے آرہے تعطل کو ختم کرنے کے لئے بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان آٹھویں دور کی بات چیت میں بھی فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

فوجی کمانڈروں کے درمیان آٹھویں دور کی بات چیت بھارتی سرحدی علاقے چشول میں گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی لیکن تقریباً دس گھنٹوں تک چلے اس مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا اور یہ طے پایا کہ فریقین کے درمیان جلد ہی دوبارہ بات چیت ہوگی۔

فوجی کمانڈروں کی بات چیت ختم ہونے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد وزارت دفاع نے اس بارے میں مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تناؤ اور تعطل ختم کرنے کے لیے واضح نظریہ اور تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں مثبت خیالات کا تبادلہ ہوا۔

اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں فریق دونوں ممالک کے رہنماوں کے مابین ہوئے اہم معاہدے کو سنجیدگی کے ساتھ عمل میں لائیں گے۔ وہ یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ محاذوں پر تعینات فوجی تحمل برتیں گے نیزغلط فہمی اور ناسمجھی سے اجتناب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پر خوف، دہشت اور وحشت

ABOUT THE AUTHOR

...view details