اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Covid Vaccination Campaign کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں 219.46 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے - کووڈ کے 219 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 46 لاکھ 34 ہزار 236 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2 لاکھ 51 ہزار 515 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 89 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 208 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ Covid Vaccination Campaign

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 20, 2022, 2:13 PM IST

نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 219.46 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 46 لاکھ 34 ہزار 236 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2141 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کوروناوائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 510 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ Covid Vaccination Campaign

وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے میں 2579 لوگوں کو کووڈ سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 49 لاکھ 82 ہزار 64 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 2 لاکھ 51 ہزار 515 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 89 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 208 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details