اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں آزاد صحافت کا قافیہ حیات تنگ: نیشنل کانفرنس - Imran Nabi Dar

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں ذرائع ابلاغ کا گلہ گھونٹ کر رکھا ہے۔ حزب اختلاف کے موقف کی اشاعت تو دور کی بات ہے، حکومت اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں آزاد صحافت کا قافیہ حیات تنگ: نیشنل کانفرنس
جموں و کشمیر میں آزاد صحافت کا قافیہ حیات تنگ: نیشنل کانفرنس

By

Published : Aug 26, 2021, 11:39 AM IST

نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں عائد کی گئی 'غیر اعلانیہ میڈیا ایمرجنسی' کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی طریقہ کار آزاد صحافت پر کاری ضرب ہے اور ایسے اقدامات ملک کی جمہوریت کے لیے سم قاتل ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں ذرائع ابلاغ کا گلہ گھونٹ کر رکھا ہے۔ حزب اختلاف کے موقف کی اشاعت تو دور کی بات حکومت اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کو مکمل طور پر سلب کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا کوئی دوست نہیں، ہندو اکثریتی ملک نیپال نے بھی ساتھ چھوڑا: فاروق عبداللہ

ترجمان نے کہا کہ ایک نیوز پورٹل گذشتہ دنوں شائع ہوئی رپورٹ میں پوری وضاحت کے ساتھ خلاصہ کیا گیا ہے کہ کس طرح سے اشتہارات بند کرنے، اشتہارات کی ترسیل کم کرنے اور دھونس و دباﺅ کے ذریعے جموں و کشمیر میں ذرائع ابلاغ کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اور میڈیا کو حکومت کی قصیدہ گوئی کے لئے کس طرح سے استعمال کیا جا رہا ہے، نیز حکمرانوں نے کیسے صحافیوں کا قافیہ حیات تنگ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران وہی کچھ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں جو انہیں پسند ہے۔

انہوں نے اس رجحان کو جمہوریت کے چوتھے ستون کو منہدم کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقہ کار کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہئے اور پریس کی مکمل آزادی بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details