ممبئی: عالمی منڈی کے مثبت رجحان اور مقامی سطح پر زبردست خرایداری کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کے اچھال پر رہنے والے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں یو ایس فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید اور بانڈ ییلڈ میں گراوٹ کی بدولت نئے سال کے ابتدائی ہفتے میں بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1133.3 پوائنٹس یعنی 1.6 فیصد کی چھلانگ لگا کر ہفتے کے آخر میں 72240.26 پوائنٹس ہوگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 382 پوائنٹس یعنی 1.8 فیصد چھلانگ لگا کر 21731.40 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
زیر نظر ہفتے میں بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست خریدار ہوئی۔ اس کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں مڈ کیپ 956.54 پوائنٹس یعنی 2.7 فیصد بڑھ کر 36839.22 پوائنٹس اور اسمال کیپ 672.01 پوائنٹس یعنی 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 42673.76 پوائنٹس پر رہا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری دن ہلکی پرافٹ بکنگ کے باوجود عالمی مارکیٹ کے مثبت رجحان کی وجہ سے مقامی مارکیٹ مضبوط رہی۔ یہ اضافہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امیدوں اور عالمی افراط زر کے نقطہ نظر میں نرمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بحیرہ احمر میں رکاوٹ میں کمی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کی جانب سے سرمایہ کاری کے بہاؤ میں الٹ پھیر نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں کو چھونے میں مدد دی۔