ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15 ہزار سے زیادہ افرادکورونا کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں، ابھی تک ملک میں 49 لاکھ 59 ہزار 455 افراد کو کووڈ 19 کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کو پانچ لاکھ نو ہزار 893 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 12408 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔