اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین پر اوما بھارتی کی نصیحت، 'ضد اور تکبر کو چھوڑنا ہوگا

بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے دہلی کی سرحد پر جاری کسانوں کے دھرنے کے تناظر میں کہا کہ حکومت اور کسان دونوں کے پاس اپنی بات رکھنے کا بہتر موقع ہے۔

زرعی قوانین پر اوما بھارتی کی نصیحت، 'ضد اور تکبر کو چھوڑنا ہوگا
زرعی قوانین پر اوما بھارتی کی نصیحت، 'ضد اور تکبر کو چھوڑنا ہوگا

By

Published : Jan 22, 2021, 3:33 PM IST

Updated : Jan 22, 2021, 4:44 PM IST

مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کسانوں کی تحریک سے متعلق سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 سال کے بعد کسان اس طرح ایک جگہ پر جمع ہوئے ہیں۔

اوما بھارتی کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسانوں تک اور کسانوں کو حکومت تک اپنی بات پہنچانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔

بی جے پی کی سینئر رہنما نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ضد اور تکبر کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے میں مزید کچھ نہیں کہیں گی۔

وہیں، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کے رام مندر معاملے میں جمع شدہ فنڈز کا حساب طلب کرنے کے ایک سوال کے جواب میں اوما بھارتی نے کہا کہ وہ (دگ وجے سنگھ) بہت ہی قابل اور تجربہ کار رہنما ہیں لیکن ان کی زبان پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ لہذا وہ کانگریس میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکے جس کے وہ حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'رام کسی سیاسی پارٹی کی جاگیر نہیں'

Last Updated : Jan 22, 2021, 4:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details