ملک کے اقلیتی طبقے کے ساتھ کھڑا ہونے کی وکالت کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نےکہا' جہاں میری ضرورت ہوگی میں پوری طرح سے اقلیتی شعبہ کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا۔ اس سلسلہ میں جو بھی قدم اٹھانا ہے آپ اٹھائیں۔' یہ یقین دہانی انہوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی کو اقلیتی شعبہ کی رپورٹ کارڈ پیش کرنے دوران کرائی۔
کانگریس کے شعبہ اقلیت کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی نے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی سے ملاقات کرکے اقلیتی شعبہ کی رپورٹ کارڈ پیش کی۔ اقلیتی شعبہ کی اس رپورٹ کارڈ میں اقلیتی شعبہ کی تمام کارکردگیوں کے علاوہ آنے والے چیلنجزکا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اقلیتی شعبہ کی اس رپورٹ کارڈ کو راہل گاندھی نے بہت سنجیدگی کے ساتھ پڑھا اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ ملک میں جس طرح سے آئے دن ماب لنچنگ کے حادثات بڑھتے جارہے ہیں چند لوگ ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہمارے ملک کے وزیر اعظم کوجلد سے جلد اس پر سخت سے سخت قانون بناناچاہئے تا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور: جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ میں بدعنوانی اور غبن کے معاملے