اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیا ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، عمران خان نے آج ہی کیس پر سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان الیکشن کمیشن کی پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ Election commission disqualifies Imran Khan